Abdul Aleem Khan press release (20-03-2017)

Tuesday, 21 March 2017 09:11 | READ 634 TIMES Written by 
RATE THIS ITEM
(1 Vote)

vgsftfdjjn
حکومت کی ڈس انفارمیشن مہم اورپی ٹی آئی کے خلاف محلاتی سازشیں ناکام ہوں گی :عبدالعلیم خان
نواز لیگ کے پی کے حکومت کی کارکردگی کا مقابلہ کرنے کی بجائے اوچھے ہتھکنڈے اختیار کر رہی ہے
چئیرمین سیکرٹریٹ میں صدر سنٹرل پنجاب عبدالعلیم خان سے صمصام بخاری و ضلعی رہنماؤں کی ملاقاتیں
لاہور۔20مارچ:۔( ) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کے ساتھیوں کے خلاف حکومت کی ڈس انفارمیشن مہم اپنی موت آپ مر جائے گی اور پی ٹی آئی کے خلاف محلاتی سازشیں کرنے والے ناکام ہوں گے انہوں نے کہا کہ حکومتی اداروں کو استعمال کر کے من پسند نتائج حاصل کرنے کی خواہش پوری نہیں ہو گی نواز لیگ کے پی کے کی حکومت کا کارکردگی میں مقابلہ کرنے کی بجائے اوچھے ہتھکنڈے اختیار کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ آج جمہوریت کا درس دینے والوں نے ماضی میں بھی کردار کشی اور خود ساختہ سکینڈلوں کی سیاست کی عبدالعلیم خان نے آج یہاں چئیرمین سیکر ٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے کریڈٹ پر گزشتہ 20برسوں کی سیاسی جدوجہد ہے اور بالخصوص گزشتہ 5برسوں میں آنے والے انقلاب کے سامنے کوئی نہیں ٹھہر سکے گا انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ نواز لیگ نے2013میں عمران خان کے خلاف انتخابات میں جیتنے کیلئے "میچ فکس "کیالیکن اب عوام ایسا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور آئندہ انتخابات جب بھی منعقد ہوئے تحریک انصاف کا پلڑا بھاری ہو گا اور کامیابی عمران خان کے قدم چومے گی ۔
دریں اثناء صدر سنٹرل پنجاب عبدالعلیم خان سے چئیرمین سیکرٹریٹ میں صوبائی سیکرٹری سید صمصام علی بخاری ، گجرانوالہ ضلع کے صدر نعمان چھٹہ اور جنرل سیکرٹری ارقم خان ،منڈی بہاؤ الدین کے ضلعی صدر فلک شیر رانجھا ،حافظ آباد کے ضلعی صدر شعیب تارڑ اور جنرل سیکرٹری مہر رضوان ، نارووال کے ضلعی صدر ندیم نثار اور جنرل سیکرٹری عارف خان سمیت پارٹی رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں اور سیاسی و پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا