Water Filter Units distribution Ceremony in Islamabad

Wednesday, 21 December 2016 22:45 | READ 609 TIMES Written by 
RATE THIS ITEM
(0 votes)
اسلام آباد کی یوسی 40 کے شہریوں کی جانب سے سرکاری سکولوں کو فلٹرپلانٹ کا تحفہ
حکومت کے کرنے والے کام شہری خود کر رہے ہیں۔ وفاقی دارلحکومت میں پینے کا صاف پانی نہیں باقی ملک کا کیا حال ہوگا ؟ علی اعوان اپوزیشن لیڈر اسلام آباد
سکولوں کے لیے مختص کروڑوں روپوں کے سرکاری فنڈ کہاں استعمال ہو رہے ہیں ؟؟
اسلام آباد ( ) اسلام آباد کی یوسی 40 میں سرکاری سکولوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت چھ فلٹر پلانٹس آج سکولوں کی انتظامیہ کے حوالے کر دئیے۔ اس سلسلے میں تقریب بدھ کے روز یوسی کے فٹبال گرائونڈ میں منعقد کی گئی۔ تقریب کی مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی نفیسہ خٹک اور یوسی 40 کے چئیرمین - اپوزیشن لیڈر میڑوپولیٹن اسلام آباد علی اعوان تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نفیسہ خٹک نے کہا کہ حکومت کی ناقص حکمت عملی کے باعث 15 سال سے اسلام آباد میں کوئی نیا سکول قائم نہیں کیا جاسکا اور موجودہ سکولوں کی حالت بھی بیان نہیں کی جاسکتی۔
علی اعوان نے یوسی 40 کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کے شہری بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ ہمارے بچوں کو سکولوں میں پینے کا صاف پانی میسر نہیں۔ اگر اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ میں یہ صورتحال تو اسلام آباد کے دیہی اور باقی پاکستان میں کیا حال ہو گا ؟؟ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس مسئلے کی نشاندہی میڈیا کے ذریعے6 ماہ پہلے کی جس پر وزیر مملیکت طارق فضل چوہدری نے "ایکشن" لیا اور ہدایت کی کہ اس مسئلہ کا حل نکالا جائے مگر حکومت کی ترجیحات کچھ اور ہیں۔ عوامی مسائل کی نشاندہی کرنا بحیثیت ہماری ذمہ داری ہے ہم اپنا کام کرتے رہیں گے۔ تقریب سے سکولوں کے پرنسپلز نے بھی خطاب کیا اور شہریوں کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر یوسی وائس چیئرمین حیدر بن مسعود اور یوسی کونسلر عمر سلطان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔IMG 1803