PTI Spain Members Meeting in Aragon Province

Tuesday, 13 February 2018 18:56 | READ 69 TIMES Written by 
RATE THIS ITEM
(2 votes)
بارسلونا(پ ر) پاکستان تحریک انصاف سپین کی سپین کے صوبہ آراگون کے شہر تیروویل میں ممبران رابطہ مہم اور پاکستان کے 2018 کے جنرل الیکشن کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد زیر صدارت محمد شہباز ملک ہوا جس کو تیروویل میں چوہدری شاہد وڑائچ،چوہدری نومی جٹ،اصغر علی،محمد ابرار خان اور خالد محمود مغل نے آرگنائز کیا-تقریب میں بارسلونا سے صدر پی ٹی آئی سپین محمد شہباز ملک،سیکریٹری انفارمیشن عبدالصبور،سیکریٹری سوشل میڈیا مرتضی ہنجرہ، راہنما یوتھ ونگ محسن گجر اور میڈرڈ سے پی ٹی آئی سپین کے نائب صدر رانا اختر اور ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کونسل چوہدری اظہر نے خصوصی طور پر شرکت کی-تقریب کا باقاعدہ اجلاس تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ شہزاد نے حاصل کی-تقریب میں ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کونسل چوہدری اظہر کے والد کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی-
تقریب میں مقررین نے اپنے خطاب میں 2018 کے جنرل الیکشن اور اس میں اورسیز کے کردار پر روشنی ڈالی-مقررین میں صدر پی ٹی آئی سپین محمد شہباز ملک،سیکریٹری انفارمیشن عبدالصبور،نائب صدر رانا اختر،سیکریٹری سوشل میڈیا مرتضی ہنجرہ،راہنما یوتھ ونگ محسن گجر،چوہدری شاہد وڑائچ،چوہدری نومی جٹ،اصغر علی اور محمد ابرار خان شامل تھے-تقریب میں کثیر تعداد میں پی ٹی آئی اور عمران خان کے چاہنے والوں نے شرکت کی-
محمد شہباز ملک نے اپنے خطاب میں آرگنائزرز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمیں سپین کے انٹرا پارٹی کے الیکشن کے بعد جو ذمہ داریاں ملی ہیں ہم ان کو ان کو احسن طریقے سے نبھائیں گئے اور عمران خان کا پیغام سپین کے تمام شہروں میں پاکستانی کمیونٹی کے پاس لے کر جائیں گئے-انہوں نے حاضرین تقریب کو 2018 کے جنرل الیکشن کی اہمیت کے بارے میں اور کس طرح سے ہم اپنی جماعت کو سپورٹ کریں اس پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ہم اپنے قائد کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور جنرل الیکشن میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گئے-
تیروویل میں پارٹی معاملات چلانے کے لئے آرگنائز،ڈپٹی آرگنائزر اور کوارڈینیٹر کی ذمہ داریاں دی گئیں جس کے مطابق چوہدری شاہد وڑائچ آرگنائزر،چوہدری نومی جٹ ڈپٹی آرگنائزر،اصغر علی ڈپٹی آرگنائزر،محمد ابرار خان کوارڈینیٹر اور خالد محمود مغل کو بھی کوارڈینیٹر کی ذمہ داریاں دی گئیں- تقریب میں پیڈ ممبر شپ کاونٹر لگایا گیا تھا جس میں پارٹی نوجوانوں نے پیڈ ممبر شپ حاصل کی-تقریب کے اختتام میں نئے عہدیدارن اور اور دیگر ممبران کے ساتھ ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں ان کو سپین میں پارٹی معاملات پر بریفنگ دی گئی-
spain 2
spain