PTI Overseas Chapters strongly condemn the recent onslaught against Pakistan's Supreme Court by PML-N

Saturday, 03 February 2018 15:30 | READ 200 TIMES Written by 
RATE THIS ITEM
(2 votes)

پاکستان تحریک انصاف اورسیز(پ ر) پاکستان تحریک انصاف اورسیز نے ایک مشترکہ پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے ن لیگ کی قیادت اور وزرا کی عدالت عظمی کے خلاف ہرزہ سرائی کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ نہال ہاشمی کی توہینِ عدالت کے جرم میں نااہلی اور ایک مہینے کی سزا کے علاوہ طلال چوہدری اور دانیال عزیز کو جاری کئے جانے والے نوٹسز خوش آئند ہیں۔ یہ ایسے تمام لوگوں کے لیے ایک وارننگ ہے جو ججز کے وقار کے خلاف مہم چلاتے ہیں اور عدلیہ کی توہین کرتےہیں-انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے نہال ہاشمی کو ججز پر توہین آمیز تقریر کرنے کے لیے استعمال کیا اور اب وہ اور اُن کی بیٹی اسی ادارے کے خلاف عوام کو اُکسا رہے ہیں جو کسی صورت بھی کسی بھی پاکستانی کے لئے قابل قبول نہیں ہے-انہوں نے کہا کہ ن لیگ کا ماضی گواہ ہے کہ انہوں نے کس طرح سپریم کورٹ پر ماضی میں بھی حملہ کروایا تھا اور اب بھی وہ اسی روش کو جاری رکھنا چاہتے ہیں لیکن اب یہ ممکن نہیں ہے چونکہ پاکستان کی عوام اب باشعور ہو چکے ہیں اور اپنے اداروں کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہی

انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ نے پاکستان کے تمام اداروں کو کمزور کیا ہے جس کا کوئی بھی جمہوری ملک کبھی متحمل نہیں ہو سکتا آزاد ادارے ہی کسی بھی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں لیکن ن لیگ چاہتی ہے کہ وہ اداروں کو اپنے ذاتی مفادات کے لئے استعمال کرے

انہوں نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی اورسیز اپنی پارٹی کے منشور اور اپنے قائد عمران خان کے ویژن کے ساتھ پاکستان کی مضبوطی کے لئے ہمیشہ سے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کھڑے رہئں گئے-اورسیز کو ووٹ کے حق کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ جس طرح سے ہمیں ووٹ کا حق دینے کے لئے کوشاں ہے اس پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں اور اگر ہمیں ووٹ کا حق مل گیا تو ہم 2018 کے جنرل الیکشن میں بھرپور مہم چلائیں گئے-

آخر میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مضبوطی کے لئے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ضروری ہو چکی ہے جس میں تمام اداروں کو مضبوط کیا جائے گا اور وہ آزادی سے پاکستان کے آئین کے مطابق فیصلے کر سکیں گئے جس سے یقینا پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا-