PTI Spain Members Meeting Discusses Overseas Voting Right

Tuesday, 30 January 2018 16:34 | READ 172 TIMES Written by 
RATE THIS ITEM
(1 Vote)

بارسلونا(پ ر)پاکستان تحریک انصاف سپین کا قرطبہ ریسٹورنٹ اینڈ میرج ہال بادالونا میں ایک اہم اجلاس زیر صدارت محمد شہباز ملک منعقد ہوا جس میں بیرون ملک پاکستانیوں کے ووٹ کے حق پر اور پی ٹی آئی کی ویب سائٹ پر جاری اہم نوٹیفیکیشن پر عمل کو یقینی بنانے پر بات چیت کی گئی اور الیکٹڈ باڈی سمیت دوسرے عہدیداران سے ان کی رائے لی گئی-اجلاس میں موجود شرکا نے کہا کہ چونکہ اورسیز میں نوے فیصد کے قریب عمران خان اور تحریک انصاف کے چاہنے والے موجود ہیں اس وجہ سے سابقہ تمام ادوار میں حکومت پاکستان کی طرف سے مختلف حیلوں بہانوں سے اورسیز کے اس حق میں تاخیری حربے استعمال کیے جاتے رہے اور آج تک بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہیں دیا گیا-پی ٹی آئی سپین کے صدر محمد شہباز ملک نے کہا کہ سپریم کورٹ کی طرف سے سنی جانے والی مختلف پیٹیشنز اور نادرا کو اس پر کام کرنے کی ہدایات نے اورسیز پاکستانیوں کے ساتھ مسلسل ہونے والی ناانصافی کے بعد امید کی ایک نئی کرن پیدا کی ہے اور کہا کہ ہم اس کو خوش آئند قرار دیتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ جلد عمران خان کی بیرون ملک پاکستانیوں کے حقوق کی جدوجہد شرمندہ تابیر ہو گی اور ہم 2018 کے جنرل الیکشن میں اپنا حق رائے دیہی استعمال کر سکیں گئے-اجلاس میں مورخہ 26 جنوری 2018 کو جاری ہونے والے او آئی سی کی طرف سے اہم نوٹیفیکیشن پر عمل کو یقینی بنانے کے حوالے سے بھی تمام معزز عہدیداران سے ان کی قیمتی رائے لی گئی جس پر بہت جلد پی ٹی آئی سپین کی طرف سے اپنے لائعمل کو حتمی شکل دی جائے گی-اجلاس میں پی ٹی آئی سپین کے نائب صدر محمد گوہر اقبال شاہ بخاری،سیکریٹری جنرل شہزاد اصغر بھٹی،سیکریٹری انفارمیشن عبدالصبور سینئر نائب صدر عارف حسین وڑائچ،ممبر آف سنٹرل ایگزیکیٹو کونسل چوہدری محمد اظہر،نائب صدر رانا اختر،نائب صدر چوہدری ناہید انجم،تنویر احمد کمبوہ،سیکریٹری سوشل میڈیا مرتضی ہنجرہ ،قاسم عظیم ‘سید بلاول علی اورملک آصف منیر نے شرکت کی-

pti spain