PTI Spain Celebrates 25th December QAID E AZAM Day

Wednesday, 27 December 2017 16:29 | READ 575 TIMES Written by 
RATE THIS ITEM
(3 votes)
تقریب حلف برداری کے دوران سابقہ صدر پی ٹی آئی اسپین عبدالروف بھٹی نے نو منتخب صدر محمد شہباز ملک سے ان کے عہدے کا حلف لیا جس کے بعد نو منتخب صدر محمد شہباز ملک نے جنرل سیکرٹری شہزاد اصغر بھٹی سیکرٹری انفارمیشن طارق رفیق بھٹی سمیت نئے عہدیداروں سے حلف لیا
تقریب میں تحریک انصاف کے رھنماوں کارکنا ن اور یوتھ کے نوجوانوں نے بھر پور شرکت کی
تقریب کا انعقاد باقاعدہ تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت حافظ شہزاد احمد نے حاصل کی
معروف شاعر ارشد نزیر ساحل اور انور علی نے ھدیہ نعت رسول مقبول پیش کیا
پاکستان کا قومی ترانہ تحریک انصاف کے نائب صدر کے فرزند نعمان الحق نے پیش کیا
تقریب میں اسپین کے مختلف شہروں مالاگا سے اظہر اقبال چٹھہ کوارڈینیٹر اندلس ‘رانا رضوان میڈرڈ ‘ نائب صدر رانا اختر مرسیا ‘سنئر رھنمامیاں یونس بنی کارلوس ‘ قمر فاروق ملک نے سلاو سے ساتھیوں سمیت شرکت کی
مقررین میں نائب صدر ناھید انجم ‘سنئر رھنما میاں یونس’ سنئیر نائب صدر یاسر گجر ‘ڈاکٹر عرفان مجید راجہ ‘سابق امیدوار صوبائی اسمبلی کاتالونیہ طاھر رفیع ‘ سینئر نائب صدر افضال چیمہ ‘ جنرل سیکرٹری شہزاد اصغر بھٹی ‘سابق صدر عبد الروف بھٹی’ باباذوالفقارعلی حشمت اور صدر محمد شہباز ملک نے اپنے خطابات میں بانی پاکستان قائد اعظم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور نئے عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی’ تقریب میں مقامی سیاسی پارٹیوں کے رھنماوں سینٹررابرٹ مسیح, سفیان یونس, طاھر رفیع اور ان کے ساتھیوں نے بھی شرکت کی
نائب صدر تحریک انصاف اسپین عمران یونس صندل ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی علی خان اور یوتھ کے متحرک کارکن بلال یونس کے والد کی وفات پر اجتماعی فاتح خوانی اور دعاکی گئی
سٹیج سیکرٹری کے فرائض آرگنائزر پی ٹی آئی اسپین عبدالصبور نے ادا کیے
پی ٹی اسپین کی طرف سے سیکرٹری سوشل میڈیا مرتضی ھنجرا نے پروگرام کی بھر پور کوریج کی
صدر پی ٹی آئی اسپین محمد شہباز ملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ کسی بھی قوم کی ترقی میں اس کے نوجوانوں کا اھم کردار ھوتا ھے مگر پاکستان کے حکمرانوں کی کرپشن اور بے روزگاری کی وجہ سے پاکستان کے نوجوان بیرون ملک رھنے پر مجبور ھیں
تقریب کی کوریج میڈیا کے نمائندوں ڈاکٹر قمر فاروق دنیا نیوز ‘ شفقت علی رضا جنگ جیو ‘ شاھد احمد شاھد 92 نیوز ‘ جاوید مغل ھم وطن اسپین ‘ ارشد نزیر ساحل آواز ‘ طارق بھٹی نیوز ون نے کی
pti spain
pti spain1