PTI Italy Members Meeting Held in Milan

Friday, 09 February 2018 14:09 | READ 189 TIMES Written by 
RATE THIS ITEM
(4 votes)
پریس ریلیز....پاکستان تحریک انصاف اٹلی کے جنرل سیکریٹری چودھری تجمل حسین کھٹانہ کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف اٹلی کا پہلا با ضابطہ اجلاس زیر صدر نو منتخب صدر فہد حسین چیمہ کی زیر صدارت میلان میں ان کے آفس میں ہوا جس میں منتخب عہدے داران کے علاوہ نان الیکٹڈ اور سینر قیادت نے شرکت کی .اجلاس میں بولزانوں سے پارٹی چیرمین عمر ناز اور ان کی ٹیم بریشیا سے نعمان چودھری اور ان کی ٹیم کے علاوہ میلان سے چودھری نثار احمد دچھہ سید سجاد شاہ بخاری نے بھی خصوصی شرکت کی .اجلاس میں یوتھ ونگ اٹلی کے صدر چودھری تجمل چوہان نے یوتھ ونگ اٹلی کی نمائیندگی کی .میٹنگ کا ایجنڈا سینر راہنما میاں آفتاب احمد نے پیش کیا جبکہ سپیکر کے فرائض نائب صدر سید فخر امام شاہ نے ادا کیا .اجلاس میں انٹرا پارٹی الیکشن میں نظریاتی عوام دوست گروپ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ہونے والے غلطیوں کی نشان دہی کی گئی .اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف اٹلی بحثیت اورسیز پاکستانی اٹلی میں دوسری تمام سیاسی سماجی اور مذبی تنظیموں کے ساتھ مل کر پاکستان کے لئے اپنا کردار ادا کرے گی اور قومی
دنوں کے حوالے سے اٹلی میں منقد ہونے والے میلوں مذبی پروگراموں اور کلچرل تقریبات میں بھرپور شرکت کرے گی .اجلاس میں جو اہم فیصلے کیے گئے ان کی تفصیل درج ذیل ہے
پاکستان تحریک انصاف اٹلی کے تمام فیصلوں کا اختیار صدر فہد حسین چیمہ کے پاس ہے اور وہ الیکٹڈ باڈی کی مشاورت سے کوئی بھی فیصلہ کرنے کے مجاز ہیں تمام سینر قیادت فیصلوں پر عمل در آمد کو یقینی بناۓ گی .
کسی ایک شخص کی ذات کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف اٹلی کسی پروگرام کا بائیکات نہیں کرے گی بلکہ حالات کی مناسبت اور مقامی قیادت کی مشاورت سے حتمی فیصلہ کرے گی
یوم کشمیر کے حوالہ سے پروگرام میں جماعت اسلامی اٹلی کی دعوت پر تمام چیپٹرز کی شرکت کو یقینی بناۓ گی.اور کشمیر کے حوالہ سے پارٹی پالیسی کے مطابق کام کو جاری رکھے گی
کسی بھی دوسری سیاسی جماعت کو پارٹی کے اندرونی معملات میں مداخلت کی اجازت نہیں ہو گی اور ایسے کسی بھی عمل کو سختی سے روکا جائے گا
رنر اپ پینل اگر الیکشن رزلٹ تسلیم کر کہ کسی میٹنگ اجلاس پروگرام میں شرکت کرے گا تو بھرپور عزت دی جائے گی
اٹلی کے مختلف چیپٹرز کے فیصلوں میں صدر فہد حسین چیمہ مقامی ہم خیال قیادت کی مشاورت سے کریں گے
اٹلی میں صدر فہد حسین چیمہ کے علاوہ کسی شخص کو پارٹی نوٹیفیکشن جاری کرنے کا اختیار نہیں ہو گا جو وہ الیکٹڈ باڈی کی مشاورت سے جاری کریں گے صدر کی مشاورت سے الیکٹڈ باڈی جو نوٹیفکیشن جاری کرے گی صرف وہ ہی قابل عمل ہو گا .
پارٹی کو اٹلی میں چلانے کے لئے ضابطہ اخلاق تیار کیا جائے گا جس کو فل ہاؤس اجلاس میں پاس کیا جائے گا اور تمام کارکنان اس کے پابند ہوں گے .اجلاس میں ضابطہ اخلاق تیار کرنے کے لئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی
اورسیز انٹرنیشل چیپٹر کی ہدایات پر مکمل عمل کیا جائے گا اور پارٹی پالیسی سے بالا تر کوئی کام نہیں کیا جائے گا
سید فخر امام عارضی طور پر فنانس سیکرٹری کی ذمہ داریاں ادا کریں گے
مسلسل دو اجلاس میں وجہ بتایے بغیر نہ آنے والے عہدے داران کو شو کاز نوٹس جاری کیا جائے گا
پارٹی اداروں کے خلاف زبان درازی کرنے والوں کی خلاف کروائی کی سفارش پارٹی قیادت اور اورسیز چیپٹر سے کی جائے گی .
pti italy
More in this category: « Italy Results Notification