President PTI UK Strongly Condemns MQM's Terrorisation at Jinnah Ground

Tuesday, 31 March 2015 19:45 | READ 2439 TIMES Written by 
RATE THIS ITEM
(0 votes)

اکستان تحریک انصاف برطانیہ کے صدر عاصم خان نے جناح گراونڈ کراچی میں پی ٹی آئی کے کارکنوں پر ایم کیو ایم کیطرف سے حملے کی سخت مذمت کی ہے انہوں نے ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ہر حصے پر ہر پاکستانی کا برابر کا حق ہے ایسا نہیں ہوسکتا کہ ایک سیاسی جماعت نوگو ایریاز بناکر غنڈہ گردی کرتی پھرے اور ہم خاموش رہیں. اب کراچی والوں کو خوف کے حصار سے نکلنا ہوگا تحریک انصاف اس واقعہ کی شدید مذمت کرتی ہے انہوں مذید کہا کہ عمران اسمعیل تحریک انصاف کیطرف حلقہ این اے دو سو چھتالیس عزیزآباد کے امیدوارہیں اور عزیزآباد انکا حلقہٴ انتخاب ہے انکا حق ہے کہ وہ اپنے حلقے میں جہاں چاہے جائیں اور لوگوں سے ملیں. ایم کیو ایم نے ہمیشہ دھونس دھاندلی کے زریعے ہی الیکشن جیتے ہیں مگر اب حالات کافی بدل چکے ہیں ایم کیو ایم کو پہلے ہی سے اپنی ہار نظر آرہی ہے اسلئے ایم کیو ایم اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہےاور راہ فرار چاہتی ہے ایم کیو ایم نے بھلا یہ کیسے سوچ لیا کہ جناح گراونڈ انکی جائداد ہے جہاں دوسری سیاسی جماعتیں نہیں جاسکتی. حکومت کو اس معاملے میں سختی سے نوٹس لینا پڑے گا کیونکہ آنے والے دنوں میں نقص امن کا خدشہ ہے. الطاف زرداری گٹھ جوڑ زیادہ دیر نہیں چلے گا اب ایم کیو ایم کی غنڈہ گردی کا دور ختم ہوا چاہتا ہے