PTI France General Meeting Press Release

Friday, 11 March 2016 22:35 | READ 915 TIMES Written by 
RATE THIS ITEM
(0 votes)

GUL

پیرس ، پاکستان تحریکِ انصاف فرانس کا ایک اھم اجلاس زیر صدارت ممبرشپ کوارڈینٹر چوہدری گلزار لنگڑیال منعقد ہوا اجلاس میں فرانس میں موجود پارٹی ممبران کے مسائل اور دیگر امور زیرِ بحث لائے، تحریک کے رہنماؤں نے چوہدری گلزار کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ پارٹی کی ممبر شپ بڑھانے، پارٹی کو منظم کرنے اور تحریک کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ اجلاس کا آغاز حاجی ابرار کی تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا ، نظامت کے فرائض یاسر قدیر نے نبھائے ۔ اجلاس سے ذوالفقار جتالہ، اکرم خان جدون، عبدالستار ، سہیل بھدر،راجہ طاہر سدوال ،ابو بکر گوندل،عاکف غنی ،فضل مغل،عاطف مجاہد ،نعمت اللہ، اشفاق چوہدری و دیگر نے خطاب کیا- عورتوں کی نمائندگی آصفہ ہاشمی، شاہدہ امجد اور صائمہ بابری نے کی اور نو منتخب کوآرڈینیٹر چوہدری گلزار کو نہ صرف مبارکباد پیش کی بلکہ پھول بھی پیش کئے۔ آخر میں اجلاس کی صدارت کرنے والے نو منتخب کوآرڈینیٹر چوہدری گلزار نے پارٹی کو مضبوط اور منظم بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے تنظیمی ساتھیوں سےتعاون کی امید کا بھی اظہار کیا۔اجلاس میں عورتوں کے بین القوامی دن کے حوالے سے عورتوں کے حقوق ہر بھی روشنی ڈالی گئی۔