تحریک انصاف فرانس نو منتخب الیکٹڈ باڈی کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

Sunday, 17 December 2017 21:40 | READ 290 TIMES Written by 
RATE THIS ITEM
(1 Vote)


تحریک انصاف فرانس نو منتخب الیکٹڈ باڈی کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

تحریک انصاف فرانس کی جانب سے انٹرا پارٹی الیکشن میں کامیابی اور عمران خان کو سپریم کورٹ کی جانب سے اہل قرار دیئے جانے پر جشن منایا گیا، سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے عمران خان کو صادق اور امین ڈکلئیر کرنے پر کارکنان نے خدا کا شکر ادا کیا ،اس موقع پر سانحہ اے پی ایس کے شہدا کے لئے ایک منٹ کی خاموشی اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی

تقریب فرانس میں حالیہ ہونے والے تحریک انصاف فرانس کے انٹرا پارٹی الیکشنز میں کامیاب ہونے والی نو منتخب باڈی کے اعزاز میں رکھی گئی تھی
جس کا اہتمام چودھری عبدل ستار ،منور جٹ،شیخ نعمت اللہ ،گلزار لنگڑیال ،ابوبکر گوندل وغیرہ کی جانب سے کیا گیا

تقریب کا آغاز سید علی عباس شاہ کی جانب سے تلاوت قران پاک اور عاکف غنی کی جانب سے نعت رسول مقبول سے ہوا جبکہ تقریب کی نظامت کے فرائض سینئر پارٹی ممبر یاسر قدیر نے ادا کیے

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ھوئے تحریک انصاف فرانس کے صدر میاں ذولفقار جٹالہ نے انھیں منتخب کرنے پر تمام ممبران و ووٹرز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشنز جہوریت کی پہلی سیڑھی کا نام ہے اور اب جبکہ الیکشنز ہو چکے ہیں وہ مخالف پینل سمیت تمام ممبران کو ساتھ لے کر چلے گے
تقریب سے نائب صدر افضال ڈھل،جنرل سیکرٹری اصغر برہان و سیکرٹری انفارمیشن آصفہ ہاشمی نے اپنے اپنے خطب میں اپنے اوپر اعتماد پر تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا اور عمران خان کو سپریم کورٹ کی جانب سے اہل قرار دیئے جانے پر سب کو مبارک باد دی

اس موقع پر دیگر مقررین جن میں راجہ محمد عجب،طارق ندیم ارائیں،عارف مصطفائی،مرزا آصف جرال ،صائمہ بابری و دیگر نے نو منتخب الیکٹڈ باڈی کو مبارک باد پیش کی اور پارٹی چیرمین عمران خان کو سپریم کورٹ کی جانب سے صادق و امین قرار دینے پر خوشی کا اظہار کیا

تقریب میں سید احمد علی شاہ،رانا عمران عارف،حاجی ابرار اعوان،عاطف مغل،فضل مغل،چودھری اعجاز جٹ،بابر مغل,چودھری مبشر،اطہر وڑائچ ،چودھری احسن اختر،چودھری عمران رشید،سومیہ بابری،شبانہ چودھری سمیت کافی تعداد میں ممبران نے شرکت کی

تقریب کے اختمام پر پر سانحہ اے پی ایس کے شہدا کے لئے ایک منٹ کی خاموشی اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی

آصفہ ہاشمی
سیکرٹری انفارمیشن تحریک انصاف فرانس

263a9993-50af-47e3-9d67-c42692dedafb