2nd Membership Campaign in Austria

Sunday, 27 September 2015 07:41 | READ 1000 TIMES
RATE THIS ITEM
(1 Vote)

انٹراپارٹی الیکشن میں ایک ہی متفقہ پینل ہو نے پر اتفاق۔

پاکستان تحریک انصاف آسٹریا نے "پیڈممبرشپ مہم" کےتحت دوسری کامیاب تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں پارٹی کے سینئر اور مرکزی رہنما جاوید اقبال،چودھری زبیر احمد، محمد اکرم گجر اور پی ٹی آئی آسٹریا کے کوآرڈینیٹر عبدالسلام فرید نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز حسب روائیت تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔

سالزبرگ کے سماجی اور کاروبار شخصیت چودھری نذیر نے پارٹی کی دعوت پر خصوصی شرکت کی۔

پی ٹی آئی آسٹریا کے بنیادی اور مرکزی راہنما اور سابق نائب صدر جناب خلیل اختر صاحب نے پارٹی کی مشاورتی پالیسی کو دیکھتے ہوئے اسے سراہا اور دوبارہ پارٹی میں فعال کردار ادا کرنے کا اعلان کیا جس پر حاضرین نے انھیں پر جوش خوش آمدید کہا۔

آسٹریا کے معروف کاروباری، سماجی اور ہر دلعزیز شخصیت جناب عرفان احمد اعوان نے خاص طور پر شرکت کی اور حاضرین کو پیڈممبر بننے کیلئے مفید دلائل دئیے۔

دیگر مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں عوام کا پی ٹی آئی کی قیادت پر اعتماد کی وجہ سے آسٹریا میں بھی پی ٹی آئی کی دن بدن بڑھتی ہوئی مقبولیت میں آضافہ ہو رہا ہے۔

کوآرڈینیٹر پی ٹی آئی آسٹریا عبدالسلام فرید نے ممبران کی مشاورت سے یہ اعلان کیا کہ پی ٹی آئی آسٹریا کے "نظریاتی ممبران" کو ہر ممکن ایک ہی پلیٹ فارم پر اکٹھا رہنا ہوگا اور انٹراپارٹی الیکشن میں ایک ہی متفقہ پینل منتخب کرنے کیلئے پی۔ ٹی۔ آئی۔ آسٹریا کے سب شہروں سے تمام ممبران کو مشاورتی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی جائےگی تاکہ الیکشن کے بعد پاکستان تحریک انصاف مذید فعال اور مستحکم پارٹی بنے۔

عبدالسلام فرید، کوآرڈینیٹر پاکستان تحریک انصاف آسٹریا (رابطہ: 2064 534 0664)

2nd Membership Campaign in Austria2

2nd Membership Campaign in Austria32nd Membership Campaign in Austria1

2nd Membership Campaign in Austria5

2nd Membership Campaign in Austria62nd Membership Campaign in Austria4