جے آئی آٹی اور اس کے گیارہ سوال By Mohammad Abdhu

Created on Friday, 28 April 2017 16:36 | 564 Views
  • Print
  • Email

جے آئی آٹی اور اس کے گیارہ سوال By Mohammad Abdhu

عدالت نے صرف جی آئی ٹی بنانے کا حکم نہیں دیا بلکہ جی آئی ٹی کو وزیراعظم سے گیارہ سوال پوچھنے کا بھی حکم دیا ہے۔ عدالت تو نتیجے تک پہنچ چکی تھی۔ ابھی نااہل کردیتے تو نوازشریف ہیرو بن جاتا۔ مظلومیت کا ووٹ لیکر پھر آجاتا۔ جبکہ عدالت چاہتی ہے اب عوام کو بھی پتہ چلنا چاہئے شریف خاندان چالیس سال سے کیسے ملک کو لوٹ رہا ہے۔ اس لئے اگلے دو مہینے میں شریف خاندان کے بہت سارے نئے کھاتے کھلیں گے۔ مزید اثاثے اور کرپشن کے انکشافات ہوں گے۔ جھوٹ بےنقاب ہوں گے۔ خاندان کے نئے سے نئے بیانات ایک دوسرے کو ہی جھوٹا ثابت کریں گے۔ اور ہر پندرہ دن بعد یہ رپورٹ عدالت کے زریعے میڈیا کو مل جائے گی۔ اور ہر گلی محلے میں خاندان شریفیہ کی کرپشن پر باتیں ہوں گی۔ ابھی یہ سلسلہ جاری ہو گا کہ اگلے پندرہ دن کی رپورٹ آجائے گی۔ دو مہینے کے بعد کرسی بچ بھی گئی تو کھوہ جانے والی عزت کہاں سے لائیں گے؟

اسی لئے تو جج صاحب نے کہا تھا یہ فیصلہ بیس سال یاد رکھا جائے گا۔ جبکہ میں کہتا ہوں بیس نہیں جب تک یہ فیصلہ سننے والا ایک شخص بھی زندہ ہوگا یہ فیصلہ یاد رکھا جائے گا۔ فیصلہ چونکہ انگلش میں آیا تھا اس لئے بہت کم نون لیگیوں کو سمجھ آیا۔ جنہیں انگریزی آتی تھی وہ بھی مٹھائی کھانے کے چکر میں فیصلہ پڑھنا بھول گئے۔ مٹھائیاں کھانے اور خوشیاں منانے والے نون لیگیوں کو بتاؤ۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ انسپکٹر لیول کا ایک آفیسر وزیراعظم اور اسکی اولاد سے مندرجہ ذیل سوال پوچھے گا۔

ایک۔ کم عمر بیٹوں نے 90 کی دہائی میں لندن میں فلیٹس کیسے خریدے ؟

دو۔ سرمایہ جدہ، لندن اور قطر کیسے پہنچا ؟

تین۔ گلف اسٹیل مل کیسے بنی اور کس طرح فروخت ہوئی ؟

چار۔ گلف اسٹیل فروخت ہوئی تو واجبات کیسے منتقل ہوئے ؟

پانچ۔ حسن نواز نے ان کمپنیز کو کیسے حاصل کیا ؟

چھ۔ ہل میٹل، فلیگ شپ انویسٹمنٹ لمیٹڈ، دیگر کمپنیز کیلیے سرمایہ کہاں سےآیا ؟

سات۔ قطریوں کے فلیٹس میں شیئرز کی شفافیت کیا ہے ؟

آٹھ۔ دوران سماعت اچانک قطری شہزادے کا خط آجانا حقیقت ہے یا افسانہ ؟

نو۔ ان کمپنیز کو چلانے کے لیے اربوں روپے کا سرمایہ کہاں سے آیا ؟

دس۔ نیلسن اور نیسکول کمپنیوں سے فائدہ اٹھانے والے کون ہیں ؟

گیارہ۔ نواز شریف کو بچوں نے کروڑوں روپوں کے تحفے کیسے دیئے ؟

پھر بھی وہ بضد ہیں کہ عمران کو سیاست نہیں آتی۔

(محمد عبدہ)