Hashmi nay bhi apni si koshishain kar leen By Omer Janjua

Created on Thursday, 12 January 2017 09:54 | 1336 Views
  • Print
  • Email

Hashmi nay bhi apni si koshishain kar leen By Omer Janjua

مداری نے محلے میں آتے ہی پٹاری گلی کے وسط میں رکهی-

بچے اردگرد جمع ہوگئے ......

مداری نے کہا کوبرا سانپ نکلے گا، بچے کافی دیر تک کهڑے رہے کچھ بھی نا ہوا-

سب مایوس ہوکر چلے گئے-

دوسرے سال پھر وہی مداری گلی میں نمودار ہوا اور پٹاری سے انتہائی زہریلا چتکبرا سانپ نکلنے کی پیشن گوئی کی- اس دفعہ تو بڑے بھی جمع ہوگئے کہ کچھ ضرور نکلے گا لیکن کچھ بھی نا نکلا- لوگ، مداری کو لعن طعن کرکے واپس ہولیئے-

تیسرے سال وہی مداری آیا اور اپنی پٹاری سے اژدها نکالنے کی خبر سنائی-

محلے والے پہلے ہی تنگ تهے- انهوں نے مداری کی لتریشن کرکے پٹاری سمیت محلے سے باہر پھینک دیا-

جاتے جاتے مداری کہہ گیا کہ یہ اسکی آخری نوسربازی تهی- اب آئندہ وہ کبھی نہیں آئے گا-

ہاشمی نے بھی اپنی سی کوششیں کرلیں-

پہلے فوج پر الزام کی پٹاری کھولی

پھر آئی ایس آئی پر الزام

اب عدالتوں پر الزام کی پٹاری کهولی

2014 کے دهرنے میں خوفزدہ پٹواری لوگ، ایمپائر کی انگلی کو فوجی مارشل لاء سے تعبیر کرتے رہے- اب اچانک یہ جوڈیشل مارشل لاء کیسے بن گیا؟؟

اب ہاشمی کے ٹرک کی بتی کے پیچھے لگنے سے تو رہے-

ٹی وی پروگرام میں اینکر کامران خان، ہاشمی کو لقمے دے دے کر ان سے رٹی رٹائی باتیں اگلوا رہا تها-

الغرضیکہ یہ پلانٹڈ انٹرویو صرف پانامہ کیس سے توجہ ہٹانا تها-

بابا جی حوصلہ رکهیں، آپکو جلد ہی کوئی دانیال عزیز ٹائپ ذمہ داری مل جائے گی-

ہم تو بس ٹائم پاس کیلئے آپ جیسے "بزرگ" کی باتوں کے چسکے ہی لے سکتے ہیں-

#عمریات