کراچی:( ) انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن نے رہبر پاکستان کی جانب سے امریکی گستاخانہ فلم کے خلاف نکالے جانے والی ریلی میں بھر پور شرکت کی جس میں کراچی یونیورسٹی ، این اے ڈی ، اقراءیونیورسٹی ، پی اے ایف کیٹ، محمد علی جناع یونیورسٹی اور دیگر تعلیمی ادارے میں ISFکے طلباءو طالبات نے حصہ لیا۔ اس پر امن احتجاجی ریلی کا آغاز کراچی یونیورسٹی سلور جوبلی گیٹ سے کیا گیاجو این اے ڈی اور عثمان یونیورسٹی سے گزرتی ہوئی نیپا پر اختتام پزیر ہوئی۔ریلی سے ISFسندھ کے صدر عالمگیر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی کل تک مسلمانوں کا خون بہہ رہتا تھا مگر اب اس نے اللہ کے پیارے نبی ﷺ کے خلاف گستاخانہ فلم بنانے والو ں کی پشت پناہی کر کے مسلم دنیا سے کھلم کھلا جنگ لے لی ہے۔ پوری دنیا کے مسلمان سراپہ احتجاج ہیں مگر امریکہ بہادر اپنے سپر پاور ہونے کے نشے میں گھم ہے مگر اب مسلمانوں کا صبر لبریز ہو چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلمان آپس میں اتحاد کر لیں اور اسلام کے خلاف اس شازش کو ناکام بنا دیں ۔ISFکے سینئر رہنما ءارسلان گھمن نے کہاکہ آج کراچی میں تمام طلباءتنظیموں نے یکجاں ہو کر یہ ثابت کر دیا کہ اللہ اور اس کے رسولﷺکے حرمت کیلئے تمام طلباءہم آواز ہیں اور اب اسلام دشمن قوتوں کے زوال کا وقت آن پہنچا ہے۔انہوں نے رہبر پاکستان کو طلباءتنظیموں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے پر مبارکباد پیش کی ۔ISFکے آرگنائزر فضل ملک نے کہا کہ حرمت رسول کی خاطر ہر مسلمان کو موت بھی قبول ہے گستاخانہ فلم سے ہر ایک مسلمان کی دلازاری ہوئی ہے جس پر امریکہ اورحامی ممالک کو معافی مانگنا ہوگی اور مالون فلم ساز کو سزاءدینا ہوگی۔ریلی کے شرکاءنے اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے امریکی صدر بارک اوبامہ کا پتلا نظر آتش کیا۔ طلباءو طالبات نے امریکہ مردہ باد، حرمت رسول پر موت بھی قبول ہے، دہشتگرد ااعظم امریکہ، او ائی سی کا کردار سوالہ نشان،امریکہ کا جو یار ہے غدار ہے،اور دیگر امریکہ مخالف پلے کارڈز و نارے بلند کیے۔شرکاءنے اعلان کیا کہ جب تک حکمران امریکہ کے سفیر سے سخت الفاظ میں مزمت اور پھر بیدخل نہیں کرتے جب تک طلباءوطالبات اپنا احتجاج جاری رکھے گے اور اس سلسلے کا اگلے احتجاج کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
|